اسلام آباد ہائیکورٹ نے مساج سینٹر پر چھاپے میں گرفتار افراد سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے مساج سینٹر پر غیر قانی چھاپے کے کیس میں گرفتار افراد کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کروا دی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نجی ہاسنگ سوسائٹی کے مساج سینٹر پر غیرقانونی چھاپے کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے مساج سینٹر پر چھاپے میں گرفتار افراد کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کردی۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی، پٹیشنرز کے خلاف کارروائی مذموم مقاصد کے لیے شروع کی گئی، پٹیشنرز کے خلاف بدنیتی پر مبنی کارروائی ہراساں کرنے کے لیے کی گئی، پٹیشنرز کے خلاف ایسے کوئی شواہد نہیں جس پر ان کو سزا دی جاسکے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہی کہ پٹیشنرز کے خلاف اس کیس میں تفتیش، پراسکیوشن یا ٹرائل قانون کے غلط استعمال کے مترادف ہوگا۔عدالت نے فیصلے کی کاپی رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ اور سیشن جج اور چیف کمشنر کو بھجوانیکی ہدایت کی ہے، عدالت نے فیصلے کی کاپی آئی جی اسلام آباد، جوڈیشل افسران اور پولیس افسران کو بھجوانیکی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی نجی ہاسنگ سوسائٹی کے مساج سینٹر پر غیرقانونی چھاپے کے دوران وہاں موجود لوگوں سے پونے 6 لاکھ روپے لیے گئے تھے، چھاپے کی ایف آئی آر تھانہ لوئی بھیر میں 30 نومبرکو درج کی گئی تھی۔ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف عمر اور انس اسحاق سمیت 8 افراد نے عدالت سے رجوع کیا تھا، درخواستوں میں ایس ایچ او تھانہ لوئی بھیر اور ریاست کو فریق بنایا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *