اٹک(پاکستان امیج)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف سائفر کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے،عدالت نے ایف آئی اے کو 26ستمبر تک چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل حالات کو تسلی بخش قرار دیدیا،آج چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سماعت میں عدالت کے سامنے کوئی شکایات نہیں کی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سکیورٹی لحاظ سے جیل میں خود کو محفوظ قرار دیا ۔
یاد رہے کہ آج اٹک جیل میں سائفر کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی اور 26ستمبر کو عمران خان کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
Pakistan Image