بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے سے انڈسٹری زیرو ہو جائے گی :صنعتکار وں کی متفقہ قرارداد

اسلام آباد (پاکستان امیج)صنعتکار وں کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں متفقہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے فکسڈ چارجز میں اضافے سے انڈسٹری زیرو ہو جائے گی ۔
“جنگ ” کے مطابق ایوان ہائے تجارت و صنعت کے کل پاکستان وفاق راولپنڈی اسلام آباد کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز کے سابق چیئرمین خالد جاوید‘ بانی صدر اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن میاں اکرم فرید‘ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے موجودہ صدر احسن بختاوری نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے بعد ایک مشترکہ اور متفقہ قرارداد کے ذریعے کہا ہے کہ بجلی کے فکسڈ چارجز میں بے تحاشا اضافہ صنعتوں کو دیوالیہ بنا ڈالے گا۔ اس اضافے سے ملک بھر کی انڈسٹری زیرو ہو جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *