اسلام آباد(پاکستان امیج)سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صرف عدالت کے نوٹس میں لانا چاہتا ہوں کہ درخواست دائر کر دی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے الیکشن کمیشن وکیل کو ہدایت کی کہ تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق لسٹ آج مہیا کر دیں،وکیل سکندر بشیر نے کہاکہ میں تحریک انصاف کی لسٹ دے دوں گا،سپریم کورٹ نے دیگر وکلاء کو بھی تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں سے متعلق لسٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ دیگر امیدواروں کے سرٹیفیکیٹ اور ڈکلریشن بھی مہیا کر دیں۔
Pakistan Image