لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں صلح کی خبروں پر قیصرہ الٰہی کا اہم بیان سامنے آ گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے خاندانی صلح کی تردید کردی،ان کا کہناتھا کہ چودھری شجاعت حسین کا پرویز الٰہی کی رہائی میں کوئی کردار نہیں،کسی قسم کی کوئی خاندانی صلح نہیں ہوئی، یہ سب باتیں جھوٹ ہیں،قیصرہ الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی رہائی اللہ کے فضل سے ہوئی، عدالتوں نے انصاف کیا، پرویز الٰہی نے چودھری شجاعت کو پیغام دیا چوری شدہ مینڈیٹ واپس ہونے سے تک بات نہیں ہو گی،ان کاکہناتھا کہ مونس الٰہی ہی نہیں پرویز الٰہی بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں گے،پرویز الٰہی ق لیگ میں نانے کو نہ اب تیار ہیں نہ آئندہ ایسا ہو گا۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image