آزادی مارچ کیس؛ عمران خان، شاہ محمود اور دیگر کیخلاف تھانہ آبپارہ میں درج 2 مقدمات میں درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان و دیگر پارٹی قیادت پر آزادی مارچ سے متعلق تھانہ آبپارہ میں درج 2 مقدمات میں درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

درخواست بریت پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے کی،دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکلاء سردار مصروف اور آمنہ علی نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور فیصل جاوید کی درخواستِ بریت پر دلائل مکمل کئے۔

سردار مصروف ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایف آئی آر مجاز اتھارٹی کی جانب سے درج نہیں کرائی گئی،انہوں نے دلائل دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر ٹرائل ہو بھی جائے تو سزا ہونے کے امکانات نہیں۔ سردار مصروف ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سوائے جھنڈوں کے پراسیکیوشن کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *