لاہور(پاکستان امیج)سی ٹی او نے لاہورہائیکورٹ کے احکامات پردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کوبندکرنےکاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورٹریفک پولیس کی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ سموگ تدارک مہم میں اب تک 33 ہزار گاڑیوں کو بھاری جرمانے کئے گئے، خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر15ہزار701گاڑیوں کومختلف تھانوں میں بند کروا یا۔
ان کا کہناتھا کہ رواں سال دھواں چھوڑنےپرمجموعی طورپر14ہزار771گاڑیوں کوچالان کیےگئے،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اورانتہائی خستہ حال 14 ہزار 255 گاڑیوں کو چالان کئے گئے،جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے پر 183 گاڑیوں کو بند کروایا گیا، سی ٹی او لاہور کا مزید کہناتھا کہ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 6 کروڑ 60 لاکھ سے زائد چالان ٹکٹس جاری کئے،سکول وکالجز، بس اڈوں ،سرکاری ونیم سرکاری اداروں میں500سےزائدٹریفک آگاہی لیکچرز دیئے،ان کاکہناتھا کہ سموگ تدارک کیلئے عوامی رابطہ مہم بھی شروع کی گئی۔
Pakistan Image