اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی جلسہ اجازت کیس میں ڈی سی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا اس سے پہلے کا آرڈر بیلنس نہیں تھا،آپ کیلئے بہتر ہے اس معاملے کو حل کریں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد اور پی ٹی آئی کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔
جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد سے مکالمہ کرتے ہوءے کہاکہ آپ کا اس سے پہلے کا آرڈر بیلنس نہیں تھا،آپ کیلئے بہتر ہے اس معاملے کو حل کریں،وکیل شعیب شاہین نے کہاکہ ہم شرائط پر عمل کیلئے تیار ہیں،جسٹس بابر ستار نے کہاکہ آپ بھی تو مانتے نہیں کہ ایک جگہ اجازت ملتی ہے اسے پورا نہیں کرتے،عدالت نے ڈی سی کو ہدایت کی کہ اگر آئندہ آپ آئیں تو مناسب وجوہات کے ساتھ بتائیں،آپ کے پہلے والے آرڈر میں بیلیسنگ نظر نہیں آ رہی،شہریوں کو آئین نے جو حقوق دیئے آپ نے انہیں بھی مدنظر رکھنا ہے۔
Pakistan Image