آپ چاہتے ہیں ہم جیل جائیں، وہ وہاں زیادہ تقریر کرتا ہے،توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر کمیشن کا شعیب شاہین سے مکالمہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس میں ممبر کمیشن نے شعیب شاہین سے کہا کہ آپ چاہتے ہیں ہم جیل جائیں، وہ وہاں زیادہ تقریر کرتا ہے،شعیب شاہین نے کہاکہ پروڈکشن آرڈر کے بغیر ملزم کی غیرموجودگی میں تو کارروائی نہیں کر سکتے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ہوئی،ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی،شعیب شاہین نے کہا کہ جیل ٹرائل کے آرڈر کو الیکشن کمیشن نے واپس نہیں لیا،ممبر کمیشن نے کہاکہ آپ چاہتے ہیں ہم جیل جائیں، وہ وہاں زیادہ تقریر کرتا ہے،شعیب شاہین نے کہاکہ پروڈکشن آرڈر کے بغیر ملزم کی غیرموجودگی میں تو کارروائی نہیں کر سکتے،ہم کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا پروڈکشن آرڈر جاری کریں یا جیل ٹرائل کریں،ممبر کمیشن نے کہا کہ ہم اس کو دیکھ لیتے ہیں،آپ نے کہا تھا الیکشن کے بعد کیس لے جائیں،شعیب شاہین نے کہاکہ ہم نے سوچا تھا الیکشن کے بعد میں حالات بہتر ہوں گے،ممبر کمیشن نے کہاکہ آپ نے تو پھر سیاست کی تھی،فیصل چودھری نے کہاکہ سیاست کرنا تو سیاستدان کا حق ہے،کیس کی سماعت 11جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *