ممبئی (پاکستان امیج) بھارتی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے والد عمران مرزا اور بہن انعم مرزا کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر لی۔ ثانیہ مرزا آج صبح کی فلائٹ سے اپنی فیملی کے ہمراہ واپس اپنے گھر پہنچی ہیں۔
ثانیہ مرزا کی والدہ نے بیٹیوں اور شوہر کی واپسی پر ایئرپورٹ پر بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور ساتھ حج کی مبارکباد دیتے ہوئے اُنہیں گھر میں خوش آمدید کہا ہے۔
تصویر میں ثانیہ مرزا، اُن کے والد، بہن اور بہنوئی کو اس خوشی کے موقع پر ہار پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ثانیہ مرزا اور اُن کی بہن انعم نے سیاہ رنگ کے عبائے زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ساتھ میں مکمل حجاب کیا ہوا ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی سوشل پر سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور کرکٹر محمد شامی کی شادی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش تھیں۔
ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بیٹی کی کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی ہے۔
Pakistan Image