اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیا ،انجم عقیل خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیا اور انجم عقیل خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے فیصلے کیخلاف درخواست پر ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر معطل کر دیا،عدالت نے کہاکہ انجم عقیل درخواست میں استعمال کئے گئے الفاظ کی وضاحت نہ کر سکے،عدالت نے انجم عقیل خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا، عدالت نے کہاکہ انجم عقیل خان ہر سماعت پر حاضری یقینی بنائیں، کیس کی مزید سماعت 9جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *