قومی اسمبلی اجلاس، وزیر دفاع خواجہ آصف کااظہار خیال،سنی اتحاد کونسل اراکین کا احتجاج، فاٹا آپریشن بند کرو کے نعرے

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر کے دوران سنی اتحاد کونسل اراکین نے احتجاج کیا اور فاٹا آپریشن بند کرو کے نعرے بلند کردیئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا،جے یو آئی کے ارکان بھی احتجاج میں شریک ہوگئے،احتجاج کے دوران خواجہ آصف نے اپنی تقریر روک دی، ایوان میں اپوزیشن کاشور شرابہ جاری ہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ اقلیتوں کے خلاف بڑھتے واقعات قوم کیلئے شرمساری کا باعث ہیں،اقلیتوں کے معاملے پر ایوان میں اتفاق رائے ہونا چاہئے،خواجہ آصف نے کہاکہ میں بلیک میل نہیں ہوں گا،ہاؤس کو بلیک میل نہ کرائیں۔سپیکر نے جواب دیا کہ یہ چیئربلیک میل نہیں ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *