شاہ رخ خان کے گھر میں رات گزارنے کا کرایہ کتنا ہے؟ حیران کن انکشاف

ممبئی (پاکستان امیج) شاہ رخ خان کا انتہائی لگژری لائف سٹائل کسی سے ڈھکا چھپا نہیں بلکہ وہ بیرون ملک بھی کئی پراپرٹیز کے مالک ہیں جن میں امریکہ کا ایک عالیشان محل بھی شامل ہے جہاں ایک رات گزارنے کا کرایہ چھ لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے ۔

امریکا میں موجود اداکار کا گھر اپنے اسٹرکچر، سوئمنگ پول، ڈیزائن اور جدید اسٹائل کی بدولت مقبول ہو رہا ہے، کیلی فارنیا میں موجود ہالی وُڈ کا بیورلی ہلز عالی شان محل کی مانند اہمیت رکھتا ہے، جہاں ایک رات کا کرایہ 2 لاکھ بھارتی روپے جو کہ پاکستانی 6 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایئر بی این بی پر شاہ رخ خان کا یہ گھر موجود تھا، جس کا کرایہ بھی بتا دیا گیا تھا، اس عالیشان محل نماز گھر میں 6 بیڈ رومز موجود ہیں، جبکہ پرائیوٹ ٹینس کورٹ کے ساتھ ساتھ سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔ یہ محل سانٹا مانیکا سے 5 منٹ کے فاصلے پر موجود ہے۔دوسری جانب محل نما گھر میں سوئمنگ پول کے ساتھ ہی ہریالی اور درخت بھی موجود ہیں جو کہ قدرتی حسن میں مزید چار چاند لگا دیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس عالیشان محل کا ڈرائنگ روم بھی کسی پر لطف اور پر سکون مقام سے کم نہیں ہے، جہاں صوفا سیٹ موجود ہے، ساتھ ہی کتابوں کا شیلف اور فائر پلیس موجود ہے۔اس گھر کی تعمیر میں شیشوں اور گرینڈ شینڈلئیر کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جبکہ باتھ روم میں بھی ڈیزائن کچھ اس طرح کا ہے جو کہ محل ہی کی ترجمانی کرتا ہے۔

جبکہ 2017 میں اداکار کی جانب سے اس گھر سے متعلق اظہار خیال کیا گیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس دنیا میں ایسا کوئی مقام گھر جیسا نہیں ہے، جو کہ باہر کی دنیا کو کاٹ سکے، اور اپنے قریبیوں کے ساتھ وقت بتا سکے۔ شہر کے کئی ہزاروں میل کے فاصلے پر موجود یہ گھر مجھے تازگی کا تجربے کا احساس دلاتا ہے۔

واضح رہے اداکار نے فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ کی شوٹنگ کے دوران اپنے اسی گھر میں قیام کیا تھا، جہاں ان کی فیملی بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *