ممبئی میں انوپم کھیر کے دفتر میں واردات، چور فلم کا نیگیٹو بھی لے اڑے

ممبئی (پاکستان امیج) بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ انکے ممبئی میں واقع دفتر میں چوری کی واردات ہوئی ہے اور چور انکے دفتر سے فلم نیگیٹو اور نقد رقم چرا کر لے گئے۔

گزشتہ روز اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر اس حوالے سے اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے 69 سالہ اداکار نے کہا کہ انکی کمپنی نے واقعے کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے، پولیس نے یقین دلایا ہے کہ چوروں کو جلد پکڑ لیا جائے گا، انکا کہنا ہے کہ چور گزشتہ شب ان کے ممبئی میں ویرا ڈیسائی ہوم میں واقع دفتر میں داخل ہوئے اور وہاں سے سیف جسے وہ کھول نہ سکے اسے اٹھا کر لے گئے۔

اداکار کا مزید کہنا ہے کہ سیف میں ان کی کمپنی کی شوٹ کردہ فلم نیگیٹو (جو ابھی ریلیز نہیں ہوئی تھی) اور 4 لاکھ 15 ہزار روپے موجود تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *