496بی میں دو گواہان ہونے لازم ہیں جو سامنے نہیں آئے،سلمان اکرم راجہ کے دوران عدت نکاح کیس میں دلائل

اسلام آباد(پاکستان امیج)دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت

کے دوران وکیل سلمان راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ 496بی میں دو گواہان ہونے لازم ہیں جو سامنے نہیں آئے،خاور مانیکا کے مطابق 14نومبر 2017میں تین بار تحریری طلاق دی گئی،ہمارے مطابق اپریل 2017میں بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق ہوئی،بشریٰ بی بی طلاق کے بعد اپنی والدہ کے گھر چلی گئیں، چار ماہ رہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آبادمیں دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے اپیلوں پر سماعت کی،وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جو اعلیٰ عدلیہ سے بعد میں فیصلہ آیا اس پر بھی عدالت عمل کرے،1985کی آئینی ترمیم کے بعد صورتحال تبدیل ہو گئی ہے،وکیل عثمان گل نے کہاکہ میں نے اڈیالہ جیل جانا ہے، پیر کو دلائل دوں گا، آج سلمان اکرم راجہ دلائل دیں گے،جج افضل مجوکا نے کہاکہ پیر کو سماعت کرنا ممکن نہیں ، منگل کو سماعت کریں گے،سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ شریعت کورٹ کے دائرہ اختیار میں دیا گیا فیصلہ آخری اتھارٹی ہے،شریعت عدالت کے قیام سے پہلے کے فیصلوں کا حوالہ نہیں دیا جا سکتا، اسلام میں ایک اصول ہے کہ عورت کی ذاتی زندگی میں نہیں جھانکنا،اسلام میں ایک اصول ہے کہ خاتون کے بیان کو حتمی مانا جاتا ہے،عدت کے 39دن گزر گئے تو اس کے بعد مزید نہیں دیکھا جائے گا، اعلیٰ عدلیہ نے سارا قصور شکایت کنندہ پر ڈالا جنہوں نے عورت کا بیان نہیں لیا،عدالت نے عدت کے 39دن گزرنے پر شکایت خارج کردی تھی۔

جج افضل مجوکا نے کہاکہ سیشن عدالت کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط قرار نہیں دیا جا سکتا،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ مسلم فیملی لاء میں عدت کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا،چیئرمین یونین کونسل کو طلاق کا نوٹس جانے کے بعد 90روز گزرنے چاہئے،اس کیس میں دونوں فریقین مان رہے ہیں کہ طلاق تو بہرحال ہو گئی۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عدالت کا تصور شرعی ہے،شریعت لاء کے بعد سپریم کورٹ نے شریعت پر مبنی فیصلے کئے،سیکشن 496اور496بی کی بنیاد پر شکایت دائر ہوئی،وکیل سلمان راجہ نے سیکشن496اور 496بی کی تفصیلات عدالت کو بتائیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ سیکشن496فراڈ شادی پر مبنی ہے، 1860میں قانون آیا،ہندو، مسیحی اور مسلمانوں کی شادی میں زمین و آسمان کا فرق ہے،قانون سازوں کے مطابق مسیحی شادی تب تک نہیں ہوسکتی جب تک پادری خود نہ کروائے،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ فراڈ کون کررہا ہے؟کس کے ساتھ کررہا ہے؟دو فریقین موجود ہیں جن میں سے ایک فراڈ ہو گا، جج افضل مجوکا نے استفسار کیا کہ 496بی میں تو سزا نہیں ہوئی؟وکیل نے کہاکہ 496بی ختم کردیا گیا تھا، سزا کی بات نہیں، فرد جرم بھی 496بی میں عائد نہیں ہوئی،496بی میں دو گواہان ہونے لازم ہیں جو سامنے نہیں آئے،خاور مانیکا کے مطابق 14نومبر 2017میں تین بار تحریری طلاق دی گئی،ہمارے مطابق اپریل 2017میں بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق ہوئی،بشریٰ بی بی طلاق کے بعد اپنی والدہ کے گھر چلی گئیں، چار ماہ رہیں،بشریٰ بی بی کو دوران ٹرائل اپنا موقف سامنے نہیں رکھنے دیا گیا۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ سپریم کورٹ نے 90دنوں کا شادی سے متعلق ختم کردیا، نوٹس کا جواز ہی نہیں، عدالت نے دیکھنا ہے اسلامی شریعت عدت سے متعلق کیا کہتی ہے،شہنشاہ عالمگیر کے دور کے فتوے کو شریعت عدالت نے اپنا حصہ بنایا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *