سوناکشی سنہا کی مسلمان نوجوان سے شادی پر خاندان کی ناراضگی کا معاملہ، والد شترو گھن سنہا بول پڑے

ممبئی(پاکستان امیج ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مسلمان پر شادی سے خاندان کی ناراضگی کی خبروں پر ان کے والد شترو گھن سنہا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شترو گھن سنہا سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ان کا خاندان سوناکشی کے مسلمان لڑکے ظہیر اقبال سے شادی پر ناراض ہے اور شادی میں شرکت نہیں کرے گا تو انہوں نے کہا کہ اس کا جواب میں اپنے مشہور ڈائیلاگ کی صورت میں دوں گا اور وہ ڈائیلاگ ہے ” خاموش”۔

بالی ووڈ کے سینئر اداکار نے مزید کہا کہ سوناکشی کی شادی میں خاندان کی شرکت نہ کرنے اور ناراضگی کی تمام خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ زندگی سوناکشی کی ہے اور انہیں اس کے لیے فیصلے کرنا کا پورا حق حاصل ہے۔ سوناکشی اور ظہیر کی جوڑی بہت اچھی لگتی ہے۔ سوناکشی میری اکلوتی بیٹی ہیں ان سے ناراضگی کا سوال ہی نہیں ہوتا۔

شترو گھن سنہا نے کہا کہ سوناکشی مجھے اپنی طاقت قرار دیتی ہیں تو یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں ان کا ساتھ نہ دوں۔ میں ممبئی میں سوناکشی کی شادی میں شریک ہونے آیا ہوں۔ اس بارے میں افواہیں پھیلانے والے اپنے کام سے کام رکھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *