وزیراعظم کا تاجکستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستان امیج)وزیراعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، وزیر اعظم نے تاجک صدر کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

دونوں رہنمائوں نے باہمی امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہا۔دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آستانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں علاقائی اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *