پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ؛اسلام آباد میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کا اعلان

اسلام آباد(پاکستان امیج)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کی، اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 فیصد کمی کی، کرایوں کا اطلاق اسلام آباد کے مجموعی طور پر 23 روٹس پر کیا جائے گا۔

فیصلہ چئیرمین آر ٹی اے عرفان میمن اور ٹرانسپورٹ ایسوسی عہدیداران کے مابین میٹنگ میں کیا گیا ، صدر ویگن اونرز اینڈ ڈرائیور ایسوسی ایشن کی جانب سے رضامندی کا اظہارکیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *