ٹی 20 ورلڈکپ: آئرلینڈ کیخلاف میچ، قومی کرکٹ ٹیم میں 2تبدیلیوں کا امکان

نیویارک (پاکستان امیج) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آخری گروپ میچ آج کھیلا جائے گا، جس کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

آج نیوز کے مطابق پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں شام ساڑھے 7 بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل میں مد مقابل آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی پلینگ الیون میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے، ابرار احمد اور عباس آفریدی کو موقع مل سکتا ہے۔

دوسری جانب فلوریڈا میں خراب موسم کی وجہ سے میچ متاثر ہوسکتا ہے، ہفتہ کو بھی بارش کی وجہ سے قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ پہلے ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں پہنچنے کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *