بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان

اسلام آباد(پاکستان امیج)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج کہیں کہیں بارش کی توقع ہے ۔

محکمہ موسمیات نے خبیر پختونخوا کے بالائی علاقوں اور پنجاب کے چند مقامات پر بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات نے 18 سے 22 جون تک بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں مرطوب ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ گوجرانولہ 46، حافظ آباد، جیکب آباد، جہلم، سرگودھا، ڈی جی خان، لیہ، قصور 45 ، دادو، اٹک 44 ،لاہور ، اسلام آباد 43، ملتان، سکھر، نوابشاہ، پشاور، مظفر آباد 42 ، کراچی 38 ، کوئٹہ 37 اور گلگت میں 36 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *