لاہور (پاکستان امیج )لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال 20 جون کو پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کریں گے۔یاد رہے کہ پراسیکیوشن نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور رہنما پی ٹی آئی پرویز الٰہی کی ضمانت منظوری کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image