مونس الہی کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہو گیا

لاہور (پاکستان امیج) ایف آئی اے( فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ) نے مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان داخل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے عدالت میں مونس الہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ضمنی چالان جمع کروا دیا ہے ۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

ضمنی چالان میں فراست علی چٹھہ نے ایک ارب روپے مونس الہی کی کمپنیز میں جمع کرایا تھا۔واضح رہے کہ مونس الہی کے ریڈ وارنٹ انٹر پول کو پہلے ہی بجھوائے جا چکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *