خیبر: پولیس نے اربوں روپے کی منشیات پکڑ لی،مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 67 کلوگرام ہیروئن برآمد

خیبر (پاکستان امیج)خیبر میں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔
ضلع خیبر کے ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کے مطابق خیبر کے علاقے شاکس میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی اور مشکوک ٹرک کے خفیہ خانوں سے 67 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کو کوئٹہ سے خیبر منتقل کیا جارہا تھا جبکہ کارروائی کے نتیجے میں3 ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں تفتیش کے لئے تھانہ جمرود منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 3 ارب 61 کروڑ روپے ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *