ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ؛وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،پرنسپل اور ایم ایس سمیت 4ڈاکٹر گرفتار

لاہور(پاکستان امیج)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر پرنسپل میڈیکل کالج اور ایم ایس سمیت 4ڈاکٹروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا اور حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں 11بچے آتشزدگی واقعہ میں جاں بحق ہوئے تھے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال آتشزدگی واقعہ پر سخت نوٹس لیا تھا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرنسپل میڈیکل کالج عمران حسن اور ایم ایس اختر محبوب ،ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر عمر کی گرفتاری کا حکم دیاتھا، وزیراعلیٰ پنجاب نے چاروں ڈاکٹروں کو نوکری سےفارغ کرنے کا بھی حکم دیاتھا۔

سینئر ڈاکٹروں کی گرفتاری کے احکامات پر ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا مظاہرہ کیا،صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر اسامہ نے کہاہے کہ پرنسپل، ایم ایس اور ڈاکٹر گرفتار ہوئے تو پنجاب بھر کے ہسپتال بند کردیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *