اسلام آباد (پاکستان امیج )بانی پی ٹی آئی کے نامزد مذاکرات کار محمود اچکزئی نے نواز شریف اور آصف زرداری سے بات چیت پر رضامندی ظاہر کر دی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے سربراہ تحریک تحفظ آئین محمود اچکزئی نے کہا کہ ان کی تحریک فوج کے خلاف نہیں، پاکستان کو ایک مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم نے جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کا جھنڈا اٹھایا ہوا ہے اگر آصف زرداری اور میاں نواز شریف ہمارے ساتھ نہ آئے تو ایسا وقت آئے گا کہ یہ گھروں سے باہر نہیں نکل سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام بپھرے ہوئے ہیں انہیں دو وقت کی روٹی نہیں مل رہی۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image