سندھ کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی

کراچی(پاکستان امیج ) سندھ کابینہ نے بجٹ تجاویز 25-2024 کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے پری بجٹ اجلاس میں نئے مالی سال 25-2024ءکی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزراء ، مشیران، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں نئے مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی تجویز پر مشاورت ہوئی،ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے 10 نکات پر عملدرآمد کے حساب سے بجٹ بنایا گیا ہے، بلاول بھٹو کے انتخابات میں کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کا وقت شروع ہو رہا ہے،غربت کے خاتمے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی تجاویز ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *