فیروز خان نے اپنی نئی دلہن’دعا‘ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کردی

کراچی (پاکستان امیج) پاکستانی اداکار فیروز خان نے اپنی دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کی اور اسے ’میری‘ کا کیپشن دے کر دل والا ایموجی بھی اس میں ڈال دیا۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنی اہلیہ کے ساتھ بیڈ روم میں موجود ہیں اور ان کی اہلیہ نے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)

فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان سے ہوئی تھی جس سے ان کے ہاں ایک بیٹی اور بیٹا موجود ہے اور دو برس قبل ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

واضح رہے کہ علیزے سلطان نے فیروز خان پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا اور دونوں کے درمیان بچوں کی تحویل کے حوالے مقدمہ بھی چلتا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *