اسلام آباد(پاکستان امیج)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عدت کیس میں بشریٰ بی بی کی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ استدعا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سزا عید سے قبل معطل کردیں،دلائل دینے کیلئے تیار ہوں سب کچھ ہائیکورٹ سے نہیں لینا کچھ آپ سے بھی لینا ہے،جج افضل مجوکا نے کہاکہ میں عید سے پہلے سز امعطلی کی درخواست پرفیصلہ کروں گا فیصلہ جو بھی ہو۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دوران عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی مرکزی اپیلوں کے معاملے پر بشریٰ بی بی کی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی،پی ٹی آئی وکلا نے عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کے متعلق آگاہ کردیا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ہائیکورٹ نے کہاہے سزا معطلی کی درخواست پر 10دن، مرکزی اپیلوں میں 30دن میں فیصلہ کیا جائے،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ استدعا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سزا عید سے قبل معطل کردیں،دلائل دینے کیلئے تیار ہوں سب کچھ ہائیکورٹ سے نہیں لینا کچھ آپ سے بھی لینا ہے، جج افضل مجوکا نے کہاکہ میں عید سے پہلے سز امعطلی کی درخواست پرفیصلہ کروں گا فیصلہ جو بھی ہو،جج نے استفسار کیا کہ رضوان عباسی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے؟سلمان صفدر نے کہاکہ جی رضوان عباسی عدالت میں موجود تھے اور خاور مانیکا کا کھویا ہوا اعتماد بھی حاصل کر لیا،عدالت نے کیس کی سماعت میں ڈیڑھ بجے تک وقفہ کردیا۔
Pakistan Image