فلم سٹار کبریٰ خان کے کمرے میں حقیقت میں جِن آگیا،اداکارہ نے ڈراونا واقعہ بتادیا

اسلام آباد (پاکستان امیج)معروف پاکستانی فلم سٹار کبریٰ خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ڈراونے واقعے کا ذکر کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کبریٰ خان نے بتایا کہ ایک بار کشمیرمیں فلم کی شوٹنگ کے دوران کمرے میں حقیقت میں جِن آگیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ جب مجھے محسوس ہوا کہ کمرے میں کچھ ہے تو میں نے فوراً اپنے موبائل پر سورةرحمٰن اور سورةالبقرہ کی تلاوت لگالی۔کبریٰ خان نے بتایا کہ بعد میں معلوم ہوا دیوار کے ساتھ قبرستان تھا، اب جب بھی گھر سے نکلتی ہوں تو تین بار آیت الکرسی پڑھ کر خود پر پھونکتی ہوں۔
اداکارہ نے دورانِ انٹرویو کہا کہ کرکٹ میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے لیکن نسیم شاہ کی وجہ سے کبھی کبھی کرکٹ دیکھ لیتی ہوں کیونکہ نسیم ہماری کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں اور جس طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلا، وہ قابلِ تعریف تھا۔کبریٰ کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے ہمارے اچھے کھلاڑیوں کو ان کی وجہ سے مشکل اٹھانا پڑتی ہے جو اچھا نہیں کھیلتے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *