سندھ کا بجٹ 14جون کو پیش کیا جائے گا، تنخواہوں میں 15سے 20فیصد اضافہ متوقع

کراچی(پاکستان امیج)مالی سال 2024-25کیلئے سندھ کا بجٹ 14جون کو پیش کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 14جون کو سندھ حکومت کے آمدن و اخراجات کا گوشوارہ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، نئے مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز کی رسمی منظوری کابینہ دے گی،سندھ کے بجٹ پر اسمبلی میں بحث کا آغاز عید کے بعد ہوگا، سندھ اسمبلی میں بجٹ پر بحث 5روز جاری رہے گی،سندھ سٹیزن بجٹ میں بڑے پیمانے پر ریلیف اقدامات تجویزکئے گئے ہیں۔

سندھ حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15سے 20فیصد اضافہ متوقع ہے،سوشل پروٹیکشن پروگرام کے بجٹ میں بھی اضافہ تجویز کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی قیادت کی مشاورت سے سندھ حکومت نے ریلیف اقدامات تجاویز مرتب کیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *