ملک میں شرح خواندگی کتنےفی صد ہوگئی، کونسا صوبہ پہلے نمبر پر ہے؟ جانیے

اسلام آباد( پاکستان امیج) اقتصادی سروے کے مطابق 2020..21 میں پاکستان میں شرح خواندگی کا تناسب 62 اعشاریہ8فیصد رہا ۔ مردوں میں شرح خواندگی کی شرح 73 اعشاریہ4 فیصد اور خواتین میں 51 اعشاریہ9 فیصد رہی۔

“جنگ ” کے مطابق دیہی علاقوں میں شرح خواندگی کا تناسب 54 فی صد اور اربن ایریا میں 77 اعشاریہ3 فیصد رہا ۔ صوبہ پنجاب میں شرح خواندگی کا تناسب 66 اعشاریہ 3 فیصد رہا ۔ سندھ میں شرح خواندگی کا تناسب 61 اعشاریہ 8 فی صد رہا۔ خیبر پختونخوا میں شرح خواندگی کا تناسب 55 اعشاریہ1 فیصد رہا ۔ بلو چستان میں شرح خواندگی کا تناسب 54 اعشاریہ5 فیصد رہا ۔اس طرح پنجاب پہلے اور سندھ دوسرے نمبر پر رہا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *