نیپرا کا ڈسکوز کی بلنگ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس

اسلام آباد (پاکستان امیج) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز کی بلنگ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لے لیا، بلوں میں تضادات اور دیگر مسائل پر ڈسکوز کی کارکردگی جانچنے کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی۔

نیپرا اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی جس کی بنیاد پر اتھارٹی متعلقہ ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔نیپرا نے بتایا کہ آج سماعت میں ڈسکوز کے سی ای اوز نے بےضابطگیوں پر وضاحت دی ہے،ڈسکوز حکام نے بتایا کہ متعلقہ افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے،نیپرا نے تمام ڈسکوز کو بلنگ کے مسائل ختم اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *