امیر طبقے کو دی جانے والی4 ہزار ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی

اسلام آباد (پاکستان امیج )وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے اہم انکشاف کیا ہے کہ امیر طبقے کو دی جانے والی4 ہزار ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے حاضر سروس افسر رضا باقر کو گورنر سٹیٹ بینک لگایا، پھر قانون پاس کردیا کہ رضا باقرسے کوئی پوچھ نہیں سکتا، اسی گورنر سٹیٹ بینک کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت نے چار پانچ بلین ڈالرز 100لوگوں میں بانٹ دیئے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کی سینیٹر زرقہ تیمور نے بھی شرکت کی ۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ہم معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں، زراعت کے بعد صنعتی شعبے میں بھی چار فیصد گروتھ آئی ہے ،ان ڈائریکٹ ٹیکس اس لیے لگائے جاتے ہیں کہ ہم ڈائریکٹ ٹیکس نہیں لے پاتے یہ ایف بی آر کی ناکامی ہے ، اس سال 30فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے ، سیاسی تناؤ ختم کیے بغیر معاشی استحکام کی طرف نہیں بڑھ سکتے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *