الیکشن سے بھاگ نہیں رہے، تیار ہیں،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاکستان امیج) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ نہیں رہے، 90روز میں انتخابات کیلئے تیار ہیں۔

ایک ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ صدر عارف علوی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا آئینی اختیار نہیں، اگر انہوں نے ایسا کیا تو یہ بدنیتی ہوگی۔انہوں نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو ناقابل اعتبار قرار دیدیا۔ ساتھ ہی خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے اور سندھ میں پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا۔

جے یو آئی سربراہ نے واضح کیا کہ سندھ میں جی ڈی اے،متحدہ قومی موومنٹ اور ن لیگ سے اتحاد ہوسکتا ہے، ان سے رابطے بھی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *