چیئرمین تحریک انصاف نے کونسی شرط قبول کرنے سے انکار کر دیا ؟ جانیے

اسلام آباد (پاکستان امیج)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں قانون اور آئین کی بالادستی پر بات ہو، فارم 45اور فارم 47پر بات نہ کرنے کی شرط ہمیں قبول نہیں ہے۔ امید ہے مولانا فضل الرحمٰن ہماری تحریک میں آن بورڈ آئیں گے، عید کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ مشترکہ جلسہ یا مشترکہ پریس کانفرنس ہوسکتی ہے۔ ذاتی طورپر نہیں سمجھتا کہ وزیراعظم کا دورہ چین سودمند تھا، وزیراعظم شہباز شریف کو چین میں ڈپٹی میئر نے ویلکم کیا، اس سے شہباز شریف کے دورے کی کامیابی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سےگفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی شرکت کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *