شاہد آفریدی اور وسیم اکرم بھارت سے ہارنے کی اصل وجہ سامنے لے آئے، حیران کن انکشاف

کراچی(پاکستان امیج) سابق سٹارز نے بھارت سے شکست کی وجہ ٹیم میں اختلافات کو قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کہتے ہیں کہ کپتان سب کو متحد کرتا ہے چاہے کوئی ٹیم کو تباہ کررہا ہو یا اس کو بنارہا ہو، یہ ورلڈکپ ختم ہوجائے پھر میں سب کچھ صاف بتاؤں گا، میری شاہین آفریدی سے رشتہ داری ہے، اگر میں کچھ کہوں گا تو لوگ کہیں گے کہ اپنے داماد کی حمایت کررہا ہوں۔

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے بھی اسی قسم کے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں کچھ پلیئرز ایک دوسرے سے بات تک نہیں کرتے، یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، جس میں آپ اپنے ملک کیلیے کھیلتے ہیں، ایسے کھلاڑیوں کو گھر بیٹھانا چاہیے۔وسیم اکرم نے بھارت سے میچ کے حوالے سے ٹیم میں مکمل تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رضوان نے بمرا کیخلاف بڑا شاٹ کھیلنے کا فیصلہ غلط کیا تھا، نتیجہ ان کی میدان بدری کی صورت سامنے آیا۔

وسیم اکرم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ 10 سال سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، میں انھیں نہیں سکھاسکتا، رضوان کو گیم کا اندازہ نہیں ہے، اسے معلوم ہونا چاہیے تھا کہ بمرا وکٹ پانے کی کوشش کریگا، عقلمندی کا تقاضا اسے سنبھل کر کھیلنا تھا لیکن رضوان نے بڑا شاٹ لگانے کے چکر میں وکٹ گنوادی۔

دوسری جانب وقار یونس نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا، انھوں نے بھی کہا کہ رضوان کی غلطی بہت مہنگی ثابت ہوئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *