کینیڈا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کے کن کھلاڑیوں کو باہر کیئے جانے کا امکان ہے ؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پاکستان امیج)آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج نیویارک میں اپنے گروپ کا تیسرا میچ کینیڈا کے خلاف کھیلے گی جس کیلئے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان ٹیم کے حتمی گیارہ کھلاڑیوں کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر اور دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں۔

33 سال کے افتخار احمد نے 66 ٹی 20 میچوں کی 55 اننگز میں 14 بار ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 24.34 کی اوسط سے کھیلتے ہوئے 998رنز بنا رکھے ہیں۔

ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں امریکا کے خلاف افتخار نے 18 اور نیویارک میں بھارت کے خلاف صرف 5 رنز اسکور کیے تھے، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کینیڈا کے خلاف ان کی جگہ کپتان بابر اعظم صائم ایوب کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کرسکتے ہیں، تاہم اس بات کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ گراؤنڈ پہنچ کر کرے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *