لاہور (پاکستان امیج)لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں گارڈ نے فائرنگ کر کے اپنے ہی مالک کو قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ غالب مارکیٹ میں سیکیورٹی گارڈ نے اپنے مالک غلام رسول کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر گارڈ کو گرفتار کر لیا جبکہ اسلحہ برآمد کر لیاہے ۔
گارڈ کی جانب سے مالک کو قتل کرنے سے متعلق تفصیل سامنے نہیں آئی ہے تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔
Pakistan Image