سنی دیول اپنے والد دھرمیندر کو علاج کیلئے امریکا لے گئے

ممبئی(پاکستان امیج) بالی ووڈ اداکار سنی دیول فلم غدر 2 کی کامیابی کے بعد والد اور لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی صحت پر توجہ دینے لگے ہیں،اداکار نے فیصلہ کیا ہے وہ امریکا میں 20 کے قیام کے دوران اپنے والد کی دیکھ بھال کریں گے، اس لیے کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی دیول والد دھرمیندر کو علاج کےلئے امریکا لے گئے ہیں، جہاں وہ تقریبا 20 دن قیام کریں گے۔رپورٹ کے مطابق دھرمیندر 87 برس کے ہوگئے ہیں، انہیں صحت سے متعلق متعدد مسائل کا سامنا ہے، اسی لیے سنی دیول نے انہیں امریکا لے جانے کا فیصلہ کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *