خیبرپختونخوا کے 91 ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پر علی امین گنڈاپور کا وزیراعظم کو خط

پشاور (پاکستان امیج ) خیبر پختونخوا کے 91 ترقیاتی منصوبوں کے خاتمے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کے فیصلوں سے شدید مایوسی ہوئی، پی ایس ڈی پی سے 91 ترقیاتی منصوبے نکالنے سے صوبہ متاثر ہوگا۔خط میں لکھا گیا کہ قومی اقتصادی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادی پر مکمل کیا جائیگا، جاری منصوبوں کو نکالنا ایس آئی ایف سی اور قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے خاتمہ سے صوبے کی محرومیوں میں اضافہ ہوگا، وفاق پی ایس ڈی پی پر نظرثانی کر کے تمام صوبوں کو ترقیاتی پروگرام میں مقررہ حصہ دے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *