فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایم آر آئی رپورٹ مثبت آگئی

کولمبو(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز حارث رؤف کی ایم آر آئی رپورٹ مثبت آگئی جبکہ نسیم شاہ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کا معائنہ کیا،نسیم شاہ کی ایم آر آئی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی،رپورٹ دیکھنے کے بعد نسیم شاہ کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ حارث رؤف کی ایم آر آئی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بولرز کے متبادل شاہنواز دھانی اور زمان خان کل کولمبو پہنچیں گے،پی سی بی دونوں کھلاڑیوں کو متبادل شامل کرنے کی درخواست اے سی سی کو بھجوائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *