ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستان نے بھارت کے خلاف شکست کھا کر بھی نئی تاریخ رقم کردی

نیویارک (پاکستان امیج)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف شکست کھا کر بھی نئی تاریخ رقم کردی، پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی اننگز میں بھارت کو آؤٹ کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی، یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلا موقع ہے جب پاکستان بھارت کے خلاف تمام 10 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوا ہے۔
ایکسپریس کے مطابق اس سے قبل ٹی 20 فارمیٹ میں دو بار بھارت نے 9، 9 وکٹیں گنوائیں جبکہ دو بار ہی اس نے 7، 7 وکٹیں گنوائی ہیں۔یہ اس فارمیٹ میں پاکستان کے خلاف بھارت کا سب سے کم ترین اسکور بھی ہے۔ اس سے قبل بھارت کا سب سے کم اسکور 2012 میں 9 وکٹوں پر 133 رنز تھا۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ عامر نے دو جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی بولرز نے بھارتی سورماؤں کی ایک نہ چلنے دی اور پوری ٹیم 119 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ہائی وولٹیج ٹاکرے پاکستان کے فاسٹ بولرز بھارتی بلے بازوں پر پوری طرح حاوی رہے اور بھارت کے صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *