اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی: الیکشن کمیشن محفوظ فیصلہ آج سنائے گا

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن آج دوپہر 3 بجے محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گا۔الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد کے 3 لیگی ایم این ایز ڈاکٹر طارق فضل چودھری، انجم عقیل خان اور راجہ خرم نواز نے اسلام آباد الیکشن ٹربیونل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی تھی۔الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنانے کیلئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *