کراچی (پاکستان امیج)سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے مسلم لیگ ن سے تحفظات تھے، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ ن کو خیرباد کہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔واضح رہے کہ محمد زبیر ماضی میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں۔
Pakistan Image