‘مجھے زہر پینے دیا جائے’، شہری کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست۔۔۔ دورانِ سماعت کیا ہوا؟

لاہور (پاکستان امیج) لاہور ہائیکورٹ میں شہری نے درخواست دائر کی ہےکہ اسے زہر پینے کی اجازت دی جائے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے سماعت کی، انہوں نے سائل سے استفسار کیا آپ زہر کیوں پینا چاہتے ہیں، عدالت کسی کو زہر پینے کی اجازت کیسے دے سکتی ہے؟ لگتا ہے سستی شہرت کیلئے کوئی سٹنٹ کھیل رہے ہیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ خود کشی حرام ہے، سوال کیا کہ حرام کام کی اجازت کیوں مانگ رہے ہیں؟

درخواست گزار نے کہا کہ لاہور کے موچی گیٹ پر سب کے سامنے تجربہ کرنا چاہتا ہوں۔

فاضل عدالت نے ریمارکس دیے کہ زیادہ دل کرتا ہے تو کریں، پھر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔آپ عدالتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *