بھارت سے شکست کے بعد ذکاء اشرف کو بابر اعظم نے کیا یقین دہانی کرادی؟

کولمبو (پاکستان امیج) بھارت سے شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بابر اعظم سے اہم ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ ترین آفیشل ذکاء اشرف نے کپتان بابر اعظم کو کہا کہ جو ہوا بھول جائیں ، اب اگلے میچ پر فوکس کریں۔ اگلے مقابلے کیلئے اچھی پلاننگ کریں۔

اس موقع پر بابر اعظم نے ذکاء اشرف کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گیم میں کم بیک کریں گے، کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے۔ اگلے میچ میں اچھی پرفارمنس دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ ایشیا کپ جیتنا ہمارا ہدف ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *