9 مئی ۔عثمان ڈار کی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور

راولپنڈی (پاکستان امیج ) انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار کے خلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی، عثمان ڈار اپنے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عثمان ڈار کی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *