چکی میں پسے عوام کو ایک اور ریلیف دینے کی تیاری کرلی

لاہور(پاکستان امیج ) عوام کیلیے خوشخبری ۔۔۔ وفاقی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور ریلیف دینے کی تیاری کرلی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 12 روپے تک کمی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔برینٹ خام تیل 2 فیصد اضافے سے 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے،ٹریڈنگ کے دوران ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 76 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے۔جبکہ عالمی گیس کی قیمت تقریباً 2 فیصد اضافے سے 2 ڈالر 80 سینٹس ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر موجود ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *