عالیہ حمزہ کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

گوجرانوالہ(پاکستان امیج)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے 4روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف 9مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس کی جانب سے عالیہ حمزہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ ملزمہ کے وکلا نے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی، اے ٹی سی نے عالیہ حمزہ کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا،عدالت نے کہاکہ عالیہ حمزہ کو 11جون کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *