خیبر پختونخواکے 4 نجی ہسپتال بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

پشاور (پاکستان امیج) خیبرپختونخوا میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی جانب سے بجلی چوری میں ملوث ہسپتالوں پر چھاپوں کے دوران 4 نجی ہسپتالوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری پکڑی گئی۔ترجمان پیسکو کے مطابق میڈیکل کمپلیکس بونیر سے ٹمپرڈ میٹر پکڑا گیا، جس پر 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سوات میں نجی ہسپتال میں 5 ٹمپرڈ میٹر پکڑے گئے، جس پر 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح میڈیکل سینٹر بٹ خیلہ پر 13 ہزار یونٹس زیر التوا پائے جانے پر بھاری بل چارج کیے گئے جبکہ تیمرگرہ میں ہسپتال میں 2 ڈائریکٹ کنڈوں سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔

تمام ہسپتالوں کے مالکان کے خلاف مقدمات کے اندراج کے لیے مراسلے متعلقہ تھانوں کو ارسال کردیے گئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *